284

ڈیرہ روشن میں 2موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو گلی میں رکشہ پر سوار خواتین سے زیورات ونقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ویڈیو CCTV کیمرہ میں محفوظ۔ ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاءالدین۔ تھانہ سٹی کا ایریا، علاقہ غیر بن گیا، سٹریٹ کرائم معمول، پولیس بے بس، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

منڈی بہاءالدین کے علاقہ ڈیرہ روشن میں 2موٹرسائیکل مسلح ڈاکو گلی میں رکشہ سوار خواتین سے زیورات ونقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ رکشہ کا تعاقب کرتے ہوئے آئے اور گلی میں روک کر ڈاکووں نے خواتین کے ہاتھوں سے سونے کی چوڑیاں اور بالیاں تک اتارلیں۔پرس میں موجود نقدی اور قیمتی سامان بھی چھین لیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ زیورات اور سامان کی مالیت 7لاکھ روپے ہے۔ مسلح ڈکیتی کے سی سی ٹی وی فوٹیج ایم۔بی۔ڈین نیوزکو موصول ہوگئے۔ فوٹیج میں چار ڈاکو گن پوائنٹ پر خواتین کو لوٹتے نظر آرہے ہیں۔ گلی میں کھیلتے بچے اسلحہ دیکھ کر خوفزدہ ہوکر بھاگ گئے

۔15پرکال کرنے پر پولیس 20منٹ پہنچی اور کہا کہ ایک ماہ میں آپکے ملزمان پکڑے جائیں گے۔ اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس مخالف نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے کہاکہ پولیس کی کمزور گرفت کی وجہ سے آئے روز ڈکیتیاں معمول بن چکی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں