194

شہریوں کی طرف سے پکڑا اشتہاری ملزم چھوڑنے پر اہل علاقہ کا تھانہ گوجرہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ، پولیس مخالف نعرے بازی۔ ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاوالدین ( عثمان رانجھا ) شہریوں کی طرف سے پکڑا اشتہاری ملزم چھوڑنے پر اہل علاقہ کا تھانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ، پولیس مخالف نعرے بازی۔ ملزم کی گرفتاری تک تھانہ سے نہیں جائیں گے۔ مظاہرین

منڈی بہاؤالدین کے تھانہ گوجرہ پولیس کی جانب سے شہریوں کی جانب سے پکڑے جانیوالے اشتہاری کو رہاکرنے پر اہل علاقہ نے تھانے کاگھیراوکیا اور پولیس مخالف نعرے بازی کی۔ مظاہرین ڈی ایس پی کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے ۔مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ راشدنامی اشتہاری پولیس کو مطلوب تھا۔ جوکہ بیرون ملک فرار ہوچکا تھا۔ شہریوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے لیا۔

پی ٹی آ ئی کی اہم شخصیت کی مداخلت پر اشتہاری کو چھوڑ گیا ہے۔ اشتہاری پولیس آشیرباد سے فاتحانہ انداز میں تھانہ سے روانہ ہوا۔ اشتہاری کو چھوڑنے پر علاقہ میں غم وغصہ کی فضا ہے۔ تاجروں کا اس موقع پرکہنا تھا کہ اشتہاری کو گرفتار نہ کیا گیا تو شٹر ڈاؤن ہڑتال کرینگے۔ ڈی ایس پی ملکوال نذر حسین نے کہا ہے یہ اشتہاری کو نہیں چھوڑا وہ پولیس کی حراست میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں