98

نامعلوم چوروں نے موضع باہووال میں گھر کی چھت پھاڑ کر 7 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی اور14 تولے طلائی زیورات چرا لئے

ملک وال ( نامہ نگار) نامعلوم چور وں نے موضع باہووال میں زمیندار کے گھرکے کمرے کی چھت پھاڑ کر 7 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی اور14 تولے طلائی زیورات چرا لئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات موضع باہووال کے رہائشی زمیندار محمد اسلم گوندل کے رہائشی ڈیرہ پر نامعلوم چوروں نے کمرے کی چھت پھاڑ کر گھر میں موجود7 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی اور 14 تولے طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا.

جبکہ گھر سے کچھ دور جاکر بریف کیس کھیتوں میں پھینک کر قیمتی سامان لے کر فرا ر ہوگئے۔ پولیس تھانہ ملکوال نے درخواست ملنے پر چوروں کی گرفتاری کے لئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں