61

انسداد ڈینگی کیلئے عوام اپنے ارد گرد کے ماحول، دفاتر کے اندر، چھتوں، باغیچوں، پارکوں اور پبلک مقامات کو صاف اور خشک رکھنے کیلئے عملی اور موثر کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 19 ستمبر2019 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے ماحول کو صاف اور خشک رکھنا ہو گا ،ڈینگی کمیونٹی ڈیزیز ہے اس پر مکمل طور پر قابو پانے کیلئے کمیونٹی کا تعاون ناگزیر ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے آج یہاں ضلع کونسل سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس تک منعقدہ انسداد ڈینگی سیمینار اور واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔سیمینار اور واک کا اہتمام محکمہ صحت کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد ناصر سیال ،سی ای او ہیلتھ (ڈی ایچ اے) ڈاکٹڑ محمد علی مفتی، ڈی ایچ او (ڈینگی فوکل پرسن ) ڈاکٹر فضل اعوان، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عابد یوسف، ڈاکٹر حضرات ، پیرامیڈیکل سٹاف ، معزیزین شہر کے علاوہ عوام الناس کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل ہال سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس تک واک کی قیادت کی ۔ واک کے اختتام پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے کمیونٹی کے عملی تعاون کے بغیر ڈینگی مچھر کا خاتمہ ممکن نہیں بالخصوص گلی، محلوں، گھروں، پارکوں اور دیگر مخصوص جگہوں پر مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے محکمہ صحت کے علاوہ کمیونٹی موبلائزیشن موثر کردار ادا کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاﺅالدین میں ڈینگی کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ محکمہ صحت پوری طرح الرٹ ہے۔ سی۔ای۔او ہیلتھ کی پریس بریفنگ

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ یونینز،تحصیل اور ضلعی سطح پر ہفتہ وار انسداد ڈینگی ایکٹویٹی کی نا صرف مانیٹرنگ کریں بلکہ اس کا از خود جائزہ بھی لیں۔ ہاٹ سپاٹ جگہوں کی نشاندہی پر لاروا کے خاتمے اور ڈینگی سرویلینس کو موثر بنایا جائے انہوں نے سیمینار میں موجود مختلف لوگوں کو محکموں کے مقامی حکام اور شرکاءواک پر زور دیا کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول ، دفاتر کے اندر، چھتوں، باغیچوں، پارکوں اور پبلک مقامات کو صاف اور خشک رکھنے کیلئے عملی اور موثر کردار ادا کریں ۔

ڈی پی او محمد ناصر سیال نے کہا کہ ڈینگی مچھر اور دیگر بیماریوں کے پھیلاﺅ کی ایک بڑی وجہ ان کے اسباب اور ناکافی اقدامات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور مسلمان ہونے کے ناطے ہم پر فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم گردونواح کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں ۔ضلع کونسل ہال میں انسداد ڈینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او (ڈینگی فوکل پرسن) ڈاکٹر فضل اعوان نے شرکاءپر زور دیا کہ وہ انسداد ڈینگی سمیت دیگر امراض کے خاتمے کیلئے کی جانے والی حکومتی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں