59

منڈی بہاﺅالدین کے مختلف اداروں گیپکو، سوئی گیس، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن سے متعلق سائلین کی جانب سے ایڈوائزر وفاقی محتسب کو 18شکایات پیش کی گئیں جن کا فرداََ فرداَجائزہ لے کر 7شکایات کا موقع پر ازالہ کر دیاگیا

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 18 ستمبر2019 ) ایڈوائزر وفاقی محتسب اعلیٰ برائے گوجرانوالہ ڈویژن شاہد لطیف خان نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ بنیادی ترجیح ہے جس کا بنیادی مقصد عام لوگوں کو ان کی دہلیز پر ہی انصاف مہیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب اعلیٰ کے ادارے نے صدر مملکت عارف علوی کی ہدایت پر مختلف اداروں سے متعلق عوامی شکایات پرفوری داد رسی کا عمل تسلسل سے جاری ہے اور مختلف اداروں سے متعلق اپنی شکایات پر فوری داد رسی پانے والے 85فیصد لوگوں نے وفاقی محتسب کے ادارے پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں کھلی کچہری میں وفاقی محکموں کے حوالے سے شکایات کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں مختلف اداروں جن میں گیپکو،سوئی گیس،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن سے متعلق سائلین کی جانب سے 18شکایات پیش کی گئیں جن کا فرداََ فرداَجائزہ لے کر 7شکایات کا موقع پر ازالہ کر دیاگیا جبکہ بقیہ کو مقررہ دنوں کے اندر حل کرنے کے احکامات جاری کر دئےے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ محتسب اعلیٰ کی طرف سے مقرر کردہ افسران ہر ضلع میں جا کر تمام وفاقی اداروں یعنی سوئی گیس، بجلی، ٹیلیفون، ڈاک خانہ ، اسٹیٹ لائف انشورنس، ریلوے، نادرہ آفس، پاسپورٹ آفس، پی آئی اے اور دیگر تمام وفاقی اداروں کے خلاف سائلین کی شکایات سنتے ہیںاور کم سے کم وقت میں داد رسی کر دی جاتی ہے جبکہ بعض کیسز میں 60یوم میں فیصلہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایااس ادارے کے دفاتر میںشکایت درج کرانے کیلئے کسی قسم کی کوئی فیس نہ ہے اور نہ ہی سائل کو وکیل کی ضرورت ہوتی ہے سائل کی شکایت براہ راست سنی جاتی ہے اور بعض اوقات فوری حل طلب شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کیا جاتا ہے۔وفاقی ادارے کے بہترین کارکردگی پر عوام الناس نے اس کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

منڈی بہاﺅالدین کے مختلف اداروں گیپکو، سوئی گیس، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن سے متعلق سائلین کی جانب سے ایڈوائزر وفاقی محتسب کو 18شکایات پیش کی گئیں جن کا فرداََ فرداَجائزہ لے کر 7شکایات کا موقع پر ازالہ کر دیاگیا” ایک تبصرہ

  1. مندی بہاوالدین میں ایکسائز دفتر والوں نے عوام سے سرعام رشوت لے رہے ھے اور جو رشوت نا دے اس کو دفتر سے باہر نکال دیتے ھے گالیاں دے کے ۔۔میں خود موٹر سائیکل ہنڈا 125 کی رجسٹریشن کے لیے گے تو 1450 اصافی رقم لی پوچھا کے اضافی رقم کس چیز کی تو پوچھنے پے جواب ایا کے نمبر لگوانا ھے تو اضافی رقم لگے گی نہیں تو دفعہ ھو جاے نام افیسر 1 قادر 2 زاہد

اپنا تبصرہ بھیجیں