279

ایم۔بی۔ڈین نیوز کی خبر پر ایکشن۔ رات گئے کمسن بچی سے بازیبا حرکتیں کرنے والا ریڑھی والا پولیس کی گرفت میں۔ اقرار جرم بھی کر لیا۔ ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاوالدین نیوز۔ صدر بازار سے ملحقہ انارکلی بازار منڈی بہاوالدین میں کل شام کو ایک لاہوری انڈے بیچنے والے شخص کی ایک انتہائی کمسن بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوے کی یہ ویڈیو ہے۔ ابھی تک ہم لوگ زینب کے واقعہ سے ہی نہیں نکلے کہ ایک بار پھر قصور میں تین کمسن بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او منڈی بہاوالدین جناب ناصر خان سیال صاحب نے فوراً ایکشن لیا اور اس شخص کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس مزکورہ شخص کی شناخت ملک نثار ولد عبد الحمید گوڑھا محلہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس نے اقرار جرم بھی کر لیا ہے۔

ڈی پی او صاحب کا خصوصی شکریہ کہ انہوں نے منڈی بہاوالدین کی عوام کو تحفظ کا احساس دلوایا ہے۔ خدارا اپنے بچوں کو اکیلے مت نکلنے دیں۔۔خواہ باہر گھر کے سامنے ہی کسی ریڑھی والے سے کوئی چیز لینی ہو تو بھی ساتھ جائیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “ایم۔بی۔ڈین نیوز کی خبر پر ایکشن۔ رات گئے کمسن بچی سے بازیبا حرکتیں کرنے والا ریڑھی والا پولیس کی گرفت میں۔ اقرار جرم بھی کر لیا۔ ویڈیو دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں