89

منڈی بہاﺅالدین میں ڈینگی کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ ضلع میں اب تک ڈینگی کے 2کنفرم کیس سامنے آئے ہیں اور دونوں مریض اب مکمل صحت یاب ہیں، محکمہ صحت پوری طرح الرٹ ہے۔ سی۔ای۔او ہیلتھ کی پریس بریفنگ

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 17 ستمبر2019 ) ضلع منڈی بہاﺅالدین میں ڈینگی کی صورتحال کنٹرول میں ہے ،ضلع میں اب تک ڈینگی کے 2کنفرم کیس سامنے آئے ہیں اور دونوں مریض اب مکمل صحت یاب ہیں ، محکمہ صحت پوری طرح الرٹ ہے ۔

ان خیالات کاظہار سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی نے آج یہاں مقامی ہوٹل میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پر ڈی ایچ او (فوکل پرسن ڈینگی) ڈاکٹر فضل اعوان، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عابد یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راجہ منصور علی خان کے علاوہ میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ محکمہ صحت صوبائی حکومت کے مطابق انسداد ڈینگی کے متعلق پہلے سے ہی الرٹ ہے ۔

انہون نے بتایا کہ ضلع میں 27سسپیکٹ جگہوں کی نشاندہی کر کے ڈینگی لاروا کو تلف کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی دستیاب افرادی قوت پوری طرح محنت سے کام کر رہی ہے ۔جس کی وجہ سے ایسی صورتحال ابھی تک پیدا نہیں ہوئی ہے کہ حالات کنٹرول سے باہر ہوں ۔ جہاں تک انسانی کوشش ہو سکتی ہے محکمہ صحت کی ٹیمیں آﺅٹ ڈور اور ان ڈور سرویلینس جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین کے 3 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے پاس ڈینگی سے نپٹنے کیلئے ادویات اور دیگر سہولیات وافر مقدار میں موجود ہیں اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، طبی عملہ ہر وقت الرٹ ہے تا کہ ایسے افراد جن میں ذرا سا بھی شک ہو ان کو چیک کیا جا سکے ۔ انہوں نے ڈینگی سپرے سے متعلق بتایا کہ اگر کوئی مریض سسپیکٹ ہو تو ایس او پیز کے مطابق مریض کے گھر کے آس پاس اور ساتھ کے 17گھروں میں ڈینگی سپرے کیا جاتا ہے اور اگر مریض پروبیبل (غالب امکان) ہو تو مریض کے گھر کے آس پاس 29گھروں میں سپرے کیا جاتا ہے جبکہ کنفرم مریض کے گھر کے علاوہ آس پاس کے 49گھروں میں ڈینگی سپرے کیا جاتاہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ڈینگی سپرے بلا وجہ نہیں کیا جاتا بلکہ بین الاقوامی قوانین اور ہدایات کے مطابق کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈینگی ایک قابل علاج مرض ہے اور اجتماعی طور پر احتیاطی تدابیر اور ماحول کو خشک رکھ کر ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

منڈی بہاﺅالدین میں ڈینگی کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ ضلع میں اب تک ڈینگی کے 2کنفرم کیس سامنے آئے ہیں اور دونوں مریض اب مکمل صحت یاب ہیں، محکمہ صحت پوری طرح الرٹ ہے۔ سی۔ای۔او ہیلتھ کی پریس بریفنگ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں