190

شہیدانوالی: رابطہ لنک نہر میں ڈیڑھ سالہ بچی کھیلتے ہوئے نالے میں گر کر جاں بحق۔ ریسکیو 1122 نے آپریشن کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 13 ستمبر 2019 ) منڈی بہاﺅالدین کے علاقہ شہیدانوالی روڈ پر رابطہ لنک نہر سے ڈیڑھ سالہ بچی کی لاش نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا، نہر میں ڈوبنے والی بچی کی شناخت انایا اعجاز کے نام سے ہوئی اور اس کے والدین قریبی بھٹہ خشت پر کام کرتے ہیں ۔

لواحقین کے مطابق ڈیڑھ سالہ بچی انایا اعجاز اپنی بہن کے ساتھ کھیل رہی تھی اور کھیلتے ہوئے رابطہ لنک نہر میں گر گئی اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔ریسکیو 1122نے لاش لنک نہر سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دی۔اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر عمران خان فوری طور پر موقع پر پہنچے اور سارے آپریشن کی خود نگرانی کی۔ا سٹیشن کوآرڈینیٹر سہیل خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر عاطف رفیق بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر عمران خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 بروقت اورہر حادثے پر اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرتی ہے تاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جاسکے اور جہاں تک ممکن ہو عوام الناس کو ریلیف پہنچایا جاسکے۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اپنے چھوٹے بچوں پر کڑی نگاہ رکھیں کیونکہ ایک چھوٹی سی غلطی عمر بھر کا روگ اور پچھتاوا بن جاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

شہیدانوالی: رابطہ لنک نہر میں ڈیڑھ سالہ بچی کھیلتے ہوئے نالے میں گر کر جاں بحق۔ ریسکیو 1122 نے آپریشن کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں