145

محرم الحرام کے دوران ضلعی پولیس منڈی بہاوالدین کی ڈیوٹیاں (تحریر: راشد محمد مرزا)

محرم الحرام کے دوران جہاں منڈی بہاؤالدین پولیس کے شیر جوانوں نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین محمد ناصر سیال کی کمانڈ میں شدید گرمی میں اپنا فریضہ احسن طریقے سے سرانجام دیا وہیں پر منڈی بہاؤالدین پولیس کی آئی ٹی ٹیم نے سب انسپکٹر قسور عثمان کی سربراہی میں عاشورہ کے جلوس اور مجالس کی سیکورٹی میں اہم کردار ادا کیا۔

عاشورہ کے جلوسوں کی ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جاتی رہی۔ جلوس کے راستوں اور مجالس کے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کئے گئے تھے جو کہ آن لائن تھے اور ان کو ڈی پی او آفس کے آئی ٹی کنٹرول روم میں مانیٹر کیا جا رہا تھا۔ پولیس موبائل گاڑیوں پر بھی جدید کیمرہ جات نصب کئے گئے تھے جو کہ آن لائن تھے۔ ان گاڑیوں کی مدد سے جلوس کے راستوں کی مانیٹرنگ کی جاتی رہی اور کیمرہ جات کی لائیو اسٹریمنگ ڈی پی او آفس کے آئی ٹی کنٹرول روم میں مانیٹر کی جاتی رہی تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال میں فوری طور پر ریسپانس دیا جاسکے۔

منڈی بہاؤالدین پولیس آئی ٹی کے میدان میں بہت حد تک ماڈرن ہو چکی ہے اور ایسے جدید سیکورٹی نظام کی ماضی میں کہیں نظیر نہیں ملتی۔ آر پی او گوجرانولہ طارق عباس قریشی صاحب نے منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا تو منڈی بہاؤالدین پولیس کے سیکورٹی انتظامات اور آئی ٹی کے سیکورٹی نظام کی تعریف کی۔
انچارج آئی ٹی وِنگ سب انسپکٹر قسور عثمان جہاں سیکورٹی مانیٹرنگ میں پیش پیش رہے وہیں پر انکی جانب سے کمیونٹی پولیسنگ کا اظہار بھی نظر آیا۔ منڈی بہاؤالدین کی عوام اس نوجوان آفیسر سے محبت کرتے ہیں اور یہ جہاں بھی ڈیوٹی پر جاتے ہیں وہاں کے لوگ اس نوجوان کے گرویدہ ہو جاتے ہیں

یہ بھی دیکھیں: منڈی بہاوالدین میں محرم الحرام کے جلوس کے فضائی مناظر

 

۔ بغض پولیس میں خدارا ایسے میرٹ پسند نوجوان افسران کی حوصلہ شکنی مت کیجئے۔ آئیے پولیس کو بہتر کرنے میں ان جیسے افسران کا ساتھ دیں ۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہماری پولیس کا شمار بھی دنیا کی سب سے اچھی پولیس میں ہو گا۔ اپنی پولیس ہے اپنا سمجھئے۔ ہم بدلیں گے تو نظام بدلے گا۔ انشاء اللہ۔۔۔
اللہ پاک آپ سب کو آسانیاں عطا کرے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں