161

کوٹ نواب شاہ: واپڈا اہلکاروں نے بجلی کا ٹرانسفارمر محمد ارشد کے گھر کے صحن کے قریب لگا دیا۔ قریبی گاؤں کا میٹر انسپکٹر ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کرتا ہے۔ ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاؤالدین کے نواح میں شاہ تاج شوگر ملز کے نزدیک کوٹ نواب شاہ کے نام سے ایک بستی ہے جس کے تمام مکین بھٹہ مزدور اور دیہاڑی دار محنت کش ہیں ۔

اسی بستی میں مقیم محمد ارشد ہے جو مکانوں کو رنگ وروغن کا کام کرتا ہے ۔ یہ چار بھائ ہیں جو بمعہ اہل و اعیال اس مکان میں رہائش پزیر ہیں ۔
اس مکان کے صحن میں ٹرانسفارمر واپڈا اہلکاروں نے لگایا ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کا ایک پڑوسی جانبحق بھی ہو چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا ہم ہر سیاسی اور واپڈا کے ہر آنے والے آفیسر کی منت سماجت اور درخواستيں دے چکے ہیں شنوائ نہیں ہوتی ۔

وجہ یہ ہے کہ قریبی گاؤں کا میٹر انسپکٹر ڈیڑھ لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کرتا ہے جو ہم پوری کرنے سے معزور ہیں ۔ وہ عرصے دراز سے اس آفس میں موجود ہے جو ہماری کوئی شنوائ نہیں ہونے دیتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں