73

محلہ رحمان پورہ میں بجلی کا ٹرانسفارمر جل گیا۔ علاقہ مکین شدید گرمی اور حبس میں بجلی سے محروم

منڈی بہاؤالدین (خصوصی رپورٹ) محلہ رحمان پورہ! ٹرانسفارمر جل گیا، مکین بجلی سے محروم! ٹرانسفارمر اکثر خراب ھونا معمول بن گیا۔ واپڈااہلکاروں نے مرمت کرنےسے چپ سادھ لی، ایکسین اور ایس ڈی او واپڈا خاموش تماشائ بن گئے۔

منڈی بہاؤالدین کے علاقہ رحمان پورہ میں کئ روز سے ٹرانسفارمر خراب ہونا معمول بن گیا ہے ، شدید حبس اورگرمی کے موسم میں اہل علاقہ سراپااحتجاج بن گئے

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقہ رحمان پورہ میں گذشتہ رات 8 بجے سے ٹرانسفارمر جل چکا ہے، شدید گرمی اور حبس کے موسم میں خواتین ،بچوں اور بزرگ مریضوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہیں لیکن واپڈاحکام کی ہٹ دھرمی عروج پرہے، آج بھی سارا دن بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

اہل علاقہ واپڈا دفتر فون کر کر کے اور واپڈا دفتر کے چکرلگالگاکر تھک چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ھو رہی ، اہل علاقہ نے گیپکو ڈویژن، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیرتوانائی اور ارکان اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ پرانا ٹرانسفارمر تبدیل کر کےنیا ٹرانسفارمر لگوایاجائے اور شہریوں کی کسی بھی طرح شنوائی نہ ہونے پر ایکسین واپڈا اور ایس ڈی او واپڈا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں فی الفور تبدیل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں