33

دنیا بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین کے گاؤں موجیانوالہ میں بھی 10 محرم الحرم کا مرکز جلوس پُرامن طریقے سے اختتام پزیر

منڈی بہاوالدین( طاہرشہبازگوندل ) ضلع منڈی بہاوالدین کے گاؤں موجیانوالہ میں 10 محرم الحرم کا مرکزی جلوس صبح 6:30بجے سید عمران شیرازی کے سے نکلا گیا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام 5 بجے مرکزی امام بارگاہ مسافرہ شام ص میں پُرامن طریقے اختتام پزیر ہوا .

جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھانہ صدر کے ایس ایچ او سید صغیر حسین شاہ رسول چوکی انچارج چوہدری اعظم جلوس کی خود نگرانی کرتے رہے پنجاپ پولیس کیساتھ ساتھ مقامی سکیورٹی حیدریہ ویلفئیر سوسائٹی مختار فورس یونٹ (رجسٹرڈ) تنظیم حسینی رضاکار کے نوجوانوں نے 24 گھنٹے الرٹ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے.

مرکزی ماتمی سنگت صدائے عباس ع نے اپنے وقت کے امام کی بارگاہ میں پُرسہ پیش کیا 10 محرم کے حوالے سے جگہ جگہ دودھ کی حسینی سبیلیں لگائی گئی باہر سے آنے والے ہزاروں کی تعداد میں مہمانوں کیلئے لنگر حسینی کا گھر گھر میں اہتمام کیا گیا زنجیرزنی و قُمہ زنی کرنے والے عزاداروں کیلئے حیدریہ ویلفئیر سوسائٹی مختارفورس یونٹ کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ہزاروں تعداد میں عزاداروں فری ادویات دی گئی فری میڈیکل کیمپ عزاداروں کے زخم ٹھیک ہونے تک جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں