70

پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر لڑنے کو تیار ہے اور 6 ستمبر 1965 کی طرح دشمن کو ناکوں چنے چبوا کر نشانہ عبرت بنائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 06 ستمبر 2019 ) پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر لڑنے کو تیار ہے اور 6 ستمبر 1965 کی طرح دشمن کو ناکوں چنے چبوا کر نشانہ عبرت بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ریسکیو سیفٹی آفیسر شوکت علی، ایڈمن آفیسر ذیشان اللہ، اسٹیشن کوآرڈینیٹر سہیل خان، میڈیا کوآرڈینیٹر عاطف رفیق کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر لڑنے کو تیار ہے اور 6 ستمبر 1965 کی طرح دشمن کو ناکوں چنے چبوا کر نشانہ عبرت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے بہادر جوانوں نے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جام شہادت نوش کیا۔ ان کی ان لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔قبل ازیں شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریسکیو 1122 آفس میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں