105

سارک اسنوکر چیمئین شپ؛ منڈی بہاوالدین کے محمد بلال نے بھارت کو شکست دیکر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا

بنگلا دیشں کے شہر ڈھاکا میں جاری پہلی سارک اسنوکر چیمپئین شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی بھارتی کھلاڑیوں کو مات دے کر فائنل میں پہنچ گئےہیں اور اس کے ساتھ پاکستان نے نہ صرف گولڈ بلکہ سلور میڈل پر بھی قبضہ جما لیا ہے۔

سیمی فائنل کے پہلے میچ میں پاکستان کے محمد بلال نے روایتی حریف بھارت کے سندیپ گلاٹی کو بے بس کردیا اور یکطرفہ طور پر 6 صفر سے کامیابی حاصل کی، دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہی اسجد اقبال نے بھارتی حریف لکشمن راوت کو  4-6 سے شکست دی، دونوں کھلاڑیوں کی کامیابی کے بعد اب پاکستان نے پہلی اور دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے منڈی بہاوالدین کے رہائشی محمد بلال اور اسجد نے بھارتی سنوکر ٹیم کو 3-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اس سے قبل پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے کواٹر فائنل میں اپنے نیپالی حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، پہلے میچ میں اسجد اقبال نے نیپال کے  دیپک مگر کو 1-5 سے ہرایا، جب کہ دوسرے کواٹر میچ میں محمد بلال نے نیپال ہی کے اے ایم شری سیٹھا کو  اسی اسکور سے قابو کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں