91

یونیورسٹی آف گجرات منڈی بہاؤالدین سب کیمپس کے فوری قیام کی متفقہ طور پر حتمی منظوری دیدی گئی۔ چند روز میں داخلوں کیلئے شیڈول جاری کیا جائے گا

یونیورسٹی آف گجرات کی سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی کے منڈی بہاؤ الدین سب کیمپس کے فوری قیام کی متفقہ طور پر حتمی منظوری دیدی۔ یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے حافظ حیات کیمپس گجرات میں منگل 3 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن حکومت پاکستان کی طرف سے فروری 2019 میں منظور کئے گئے سب کیمپس منڈی بہاؤ الدین کے منصوبے کے تحت فوری داخلوں کی منظوری دیتے ہوئے داخلوں کیلئے اشتہارات کی اشاعت کا فیصلہ کیا۔

سنڈیکیٹ اجلاس کی صدارت حال ہی میں تعینات ہونے والے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے کی جبکہ شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم ملک پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات و ڈین فیکلٹی آف سائنس، پروفیسر ڈاکٹر فریش اللہ یوسفزئی ڈین فیکلٹی آف آرٹس، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پروفیسر ڈاکٹر عتیق پرنسپل میڈیکل کالج گجرات، چوہدری بشیر ورک ایم این اے گوجرانولہ، چوہدری عبداللہ یوسف ایم پی اے،چوہدری ۔۔سرور جوڑا ایم پی اے، محترمہ خدیجہ فاروقی ایم پی اے، چوہدری جعفر اقبال سابق ایم این اے، میجر ریٹائرڈ معین سابق ایم پی اے، ڈاکٹر طارق چیئرمین گوجرانولہ ایجوکیشن بورڈ، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گجرات، صوبائی محکمہ جات قانون، ہائیر ایجوکیشن، فنانس کے سیکرٹری صاحبان کی نمائندگی کرنے والے سینئر افسران اور سنڈیکیٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر طاہر عقیل رجسٹرار یونیورسٹی آف گجرات اور یونیورسٹی کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں ڈاکٹر رضا بھٹی اور طارق اقبال سے انتہائی اہم ملاقات

قبل ازیں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میاں ظہیر الدین بابر نے شرکاءاجلاس کو سب کیمپس منڈی بہاؤ الدین پراجیکٹ پر تفصیلی بریفننگ دی۔ سنڈیکیٹ نے سب کیمپس منڈی بہاؤ الدین کے فلاحی منصوبے کی کامیابی کے لئے اپنے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔

یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس منڈی بہاؤ الدین میں چار شعبہ جات فزکس، میتھیمیٹکس، کمپیوٹر سائنسز اور بزنس (بی بی اے) چار سالہ بی ایس پروگراموں میں فوری طور پر داخلوں کا آغاز کر رہی ہے اور داخلوں کی درخواستیں طلب کرنے کے لئے آئندہ چند روز میں اخبارات میں اشتہارات شائع کروائے جا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں