85

کالووالی: 1 ماہ قبل بچوں کے معمولی جگھڑے پر فائرنگ. 11 سالہ بچہ اور اس کے والد گولیوں کی زد میں آکر شدید زخمی۔ ہسپتال منتقل

کالووالی منڈی بہاؤالدین :1 ماہ قبل پرانے بچوں کے معمولی جگھڑے پر فائرنگ 11 سالہ بچہ اور اس کے والد گولیوں کی زد میں آکر شدید زخمی۔

کالووالی: منڈی بہاؤالدین کے نواحی علاقہ کالووالی میں 1 ماہ قبل 11 سالہ بچے ثاقب اور18 سالہ زوہیب کے معمولی جگھڑے کی رنجش پر آج غلام سرور ولدصالح محمد ساکن کالووالی کے گھر کے دروازے پر دستک دینے کے بعدملزمان نے بغیر بات چیت کئے گولیوں کی بوچھاڑ کردی ،

زخمیوں کے اہل خانہ کے مطابق 10 سے 11 فائر کئے گئے، فائرنگ کی زد میں آکر 11 سالہ بچہ ثاقب اور اس کے والد غلام سرور شدید زخمی، ثاقب کی انگلی جبکہ اس کے والد کے حساس جنسی حصہ پر گولی لگی ہے،

ملزمان زوہیب، سید حسنین شاہ، حسن، طیب اور دیگر 10 نامعلوم افراد فرار ،زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منڈی بہاوالدین منتقل کردیا ہے ،پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں