145

ایس۔ایچ۔او پھالیہ حسنات شاہ کی مقامی تاجر پر تشدد کے خلاف تاجر برادری پھالیہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاج۔ ایس۔ایچ۔او پھالیہ کیخلاف شدید نعرے بازی۔ ویڈیو دیکھیں

پھالیہ : ایس ایچ اوکی سربراہی میں پھالیہ پولس کا تاجر پر سر بازار تشدد. نوٹوں کی چمک یا سیاسی آشیرباد ایس ایچ او پھالیہ حسنات شاہ ہلاکو خان بن گیا ۔

تاجر پر پولیس تشدد کے سی سی وی فوٹیج MBDIN نیوز نے حاصل کر لئے۔ اپنی دوکان کے سامنے اسٹول کیوں رکھا ۔ پولیس نے سر عام تاجر کی عزت بھرتہ بنا ڈالا ۔

پھالیہ : نہ کونی نوٹس نہ وارننگ پولیس تاجر پر سر بازار تشدد کرتے ہوئےگریبان سے پکڑ کر سڑک پر لے آئی۔ ایس ایچ او نے تاجر کو کئی گنٹھے تھانے میں بند رکھا ،

پھالیہ : تھانے کے گھیراو کا خوف، چار گھنٹےبعد تاجر کو چھوڑ دیا۔ معزز شہرہوں کیساتھ پولیس گردی کیخلاف تاجر برادری میں شدید تشوش۔

پھالیہ : صرافہ یونین کا ایس ایچ او پھالیہ کے خلاف شدید احتجاج ۔ مظاہرین کی طرف سے پولیس کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت : DPO منڈی بہاوالدین سے واقعہ کا فوری نوٙٹس لینے کا مطالبہ ۔

گزشتہ روز ایس ایچ او پھالیہ نے اپنی سربراہی میں پولیس فورس کے ہمراہ صرافہ مارکیٹ میں احتشام بابر نامی ایک تاجر پر سر بازار تشدد کیا اور اسے دھکے دیتے ہوئے تھانہ پھالیہ میں جاکر بند کر دیا

وجہ یہ تھی کہ متاثرہ تاجر کی دوکان کے باہر سکیورٹی گارڈ کے بیٹھنے کیلئے پڑا اسٹول مسایہ دوکاندار کو نہ بھایا کاروباری رقابت اور پولیس کے ساتھ ساز باز کی بنا پر ایس ایچ او نے تاجر پر دھاوا بول دیا اور تاجر کو سر بازار رسوا کر دیا ۔

آج صرافہ مارکٹ کی تاجر برادری نے پولیس کے رویہ کے خلاف شدید احجاج کی اور نعرہ بازی بھی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں