117

چوہدری ناصر بوسال MNA ن لیگ نہیں چھوڑ رہے. بوسال ضلع کا سب سے بڑا اور ڈیڑھ صدی پرانا “برانڈ” ہے۔ فیصل نذیر گوندل

منڈی بہاؤالدین : چوہدری ناصر بوسال ن لیگ میں ہیں اور رہیں گے، قیادت سے بے وفائی کا سوچ بھی نہیں سکتے، پی ٹی آئی سمیت کسی اور جماعت میں شمولیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، چوہدری مانک بوسال کی نسل میں بے وفائی نہیں، ضلع کا کوئی سیاسی خانوادہ بوسالوں کا ہم پلہ نہیں۔ بوسال کا نام ہی وفا کی علامت ہے کیونکہ بوسال ضلع کا سب سے بڑا اور ڈیڑھ صدی پرانا “برانڈ” ہے۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری ناصر اقبال بوسال کے میڈیا کوآرڈینیٹر فیصل نذیر گوندل نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 86 میں چوہدری ناصر اقبال بوسال ایم این اے نے جو اربوں روپے کی لاگت سے ڈویلپمنٹ کروائی ہے اس کے فنڈز میاں برادران جاری کرتے رہے ہیں۔ آج جب قیادت زیر عتاب ہے تو انکو بیچ منجدھار چھوڑنا کہاں کی دانشمندی ہے؟ بوسال برادران عزم و ہمت، جرآت و بہادری، جوانمردی و استقامت کا استعارہ ہیں۔ عوام کی دعائیں انکے ساتھ ہیں وہ اس مشکل دور کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔ ان شاءاللّہ سرخرو ہوکر نکلیں گے۔

رہنما بوسال گروپ فیصل نذیر گوندل نے مزید کہا کہ چوہدری ناصر اقبال بوسال ایم این اے کی ن لیگ چھوڑنے کی افواہیں مخالفین ایک منظم سازش کے تحت پھیلا رہے ہیں۔ اگر انھوں نے جماعت چھوڑنی ہوتی تو وہ تب چھوڑ دیتے جب موجودہ حکمران جماعت کے سربراہ نے الیکشن سے قبل انھیں ضلع کی ساری ٹکٹیں آفر کی تھیں۔ شکست خوردہ اور کرپشن سے آلودہ دامن سیاسی مخالفین بے پر کی اڑا کر اور چوہدری ناصر اقبال بوسال ایم این اے پر جھوٹے الزامات لگا کر انکا مورال ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ ئئُئہمیشہ کی طرح اب بھی ناکام ہونگے۔

انھوں نے مزید کہا کہ چوہدری ناصر اقبال بوسال ایم این اے کی کردار کشی کی مہم شکست خوردہ مسلمہ کرپٹ عناصر کی جانب سے چلائی جارہی ہے۔ مخالفین کو خبر ہو کہ انکی یہ حرکت چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ عزت اور ذلت اللّہ کے ہاتھ میں ہے۔ نہ صرف پورا پاکستان بلکہ اوورسیز پاکستانیز بھی چوہدری ناصر اقبال بوسال ایم این اے کی صدق دل سے عزت کرتے ہیں اور انہیں “شہنشاہ تعمیرات و اصلاحات” کے لقب سے یاد کرتے ہیں جبکہ مخالفین کو پوری دنیا میں CNG اور EOBI کے خطاب سے نوازا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں