133

واپڈا کی لاپروائی۔ دو ماہ قبل واپڈا اہلکار مونگ میں ٹرانسفارمر لگا کر بجلی کی تاروں سے کنکشن کرنا بھول گئے۔ اہل علاقہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تصاویر دیکھیں

موضع مونگ میں واپڈا کی لاپروائی

منڈی بہاوالدین ( مرزا بلال حسین ) تفصیلات کے مطابق مونگ کے محلہ بی بی انار میں واپڈا کی لاپروائی آج سے تقریبا دو تین ماہ قبل اس محلہ میں ایک ٹرانسفارمر اور فور کے تار ڈالی گئی واپڈا نے ٹرانسفارمر تو رکھ دیا لیکن ٹرانسفارمر کا مین تاروں کے ساتھ کنیکشن کرنا بھول گئے۔

اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں اہل علاقہ کا ڈی سی مہتاب وسیم ،ایکسین واپڈا سے اپیل ہےکہ ٹرانسفارمر کا مین تاروں سے جلداز جلد کنکشن کروایا جائے۔تا کہ عوام اس بنیادی حق سے محروم نہ رہ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں