61

دنیا کے محفوظ شہروں کی فہرست،کراچی کا 57 واں نمبر

دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی 57 نمبر پر آگیا ہے۔

دی اکنامسٹ سیف سٹی انڈیکس 2019 میں کراچی کی رینکنگ  3 درجہ بہتر ہوئی ہے۔ اس فہرست میں دنیا کے شہروں کی کمزوریوں اور اہم وجوہات کی وجہ سے شامل کیا جاتا ہے۔ کراچی کو ایک سو میں سے 43.5 اسکور دیا گیا ہے۔ فہرست میں اوسط اسکور 71.2 ہے۔

سیف سٹی انڈیکس میں ممبئی کا اسکور 45، نئی دلی کا اسکور 52 اور ڈھاکا  کا اسکور 56 رہا ہے۔ مجموعی رینکنگ میں چار امور کو مد نظر رکھا گیا ہے جن میں  ذاتی تحفظ، ڈیجیٹل سیکورٹی، صحت کی ضمانت اور انفرا اسٹیکچر کی سیکورٹی شامل ہے۔

کراچی کو ذاتی تحفظ میں 58 ویں رینکنگ پر رکھا گیا ہے۔ اس میں کراچی کا اسکور45.9 رہا ہے۔ اس کیٹیگری میں اوسط اسکور 77 رہا ہے۔ اس فہرست میں لاگوس سے سب نیچے اور سنگاپور سب سے اوپر ہے۔ ڈیجیٹل سیکورٹی میں کراچی کا نمبر 52 واں ہے، ہیلتھ سیکورٹی میں کراچی کا 50 واں نمبر ہے۔ تاہم انفرااسٹیکچر سیکورٹی میں کراچی کا نمبر 55 واں ہے،نئی دلی اس کیٹیگری میں کراچی سے 2 اسکور نیچے ہے۔

رپورٹ میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ اگر کسی شہر میں کوئی خاتون رات کی تاریکی میں عام طور پر اکیلے سفر کرسکتی ہے تو وہ شہر محفوظ تصور ہوتا ہے۔ رینکنگ کے اس نظام کا انحصار ذاتی تحفظ، یعنی کسی حملے کے امکان ہونے،انفرااسٹیکچر یعنی پیدل چلنے کی جگہیں اور روشنی کا نظام اور آلودگی کا نہ ہونا ہے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کراچی کسی ناگہانی آفت سے نبٹنے کے لیے جزوی طور پر تیار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں