131

ملک بھر کی طرح ایلیمنٹری سکول جیہ میں بھی کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بچوں اور اساتذہ کی سکول اور گائوں میں ریلی کا اہتمام۔ ویڈیو دیکھیں

وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب کے قوم سے خطاب کے بعد آج جمعہ کے روز جہاں پوری قوم کشمیر کے حق میں نکلی وہی منڈی بہاؤ الدین کے گاؤں جیہ کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جیہ کھوکھراں میں بھی کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بچوں اور اساتذہ نے اپنی محبت اور جزبات کا بھرپور اظہار کیا.

سکول میں جلسہ کیا گیا جس میں بچوں نے نظمیں اور قومی گیت گائے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے فضا میں گونج پیدا کی. بچوں نے مودی مردہ باد کے نعرے لگائے اور کشمیریوں پر انڈیا کے ظلم پر غم و غصے کا اظہار بھی کیا.

جلسے کے بعد بچوں اور اساتذہ نے گاؤں میں ایک ریلی نکالی جس کی قیادت ماسٹر صفدر اقبال صاحب نے کی. بچوں نے ریلی میں پرزور طریقے سے کشمیر اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی اور انڈیا مخالف نعرے بھی لگائے. گاؤں کے لوگوں نے سکول کی اس ایکٹیویٹی کو خوب سراہا اور اساتذہ کو بھی خوب داد دی.

آج کا ہمارا سرکاری سکول الحمدللہ پرائیویٹ سکولوں کی طرح ایکٹیو ہوچکا ہے. اساتذہ اکرام کی بھرپور کوشش ہے کہ سکول کو ایک رول ماڈل بنایا جائے تاکہ کوئی بچہ امیر ہو یا غریب پرائیویٹ سکولوں کا رخ نہ کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ملک بھر کی طرح ایلیمنٹری سکول جیہ میں بھی کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بچوں اور اساتذہ کی سکول اور گائوں میں ریلی کا اہتمام۔ ویڈیو دیکھیں” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں