53

سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان کی والدہ علالت کے باعث انتقال کرگئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق یونس خان کی والدہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ والدہ میرے ساتھ رہتی تھیں، ان کی عمر87 سال تھی۔ والدہ گزشتہ ڈیڑھ ،2 سال سے بیمار تھیں اور ڈائی لیسز پر تھیں۔ یونس خان کی والدہ کی تدفین مردان میں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں