149

غریب محنت کش کا مکان گاؤں کے بااثر زمیندار نے گرا کر قبضہ کر لیا۔ خواتین بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی۔ تصاویر دیکھیں

پاہڑیانوالی میں ظُلم کی انتہا، انسانیت مَرگئی۔ تھانہ پاہڑیانوالی کےنواحی علاقہ ارزانی گاؤں ں میں ظلم کی انتہا ہو گئی ۔۔

غریب محنت کش کا مکان گاؤں کے با اثر زمیندار نے گرا کر قبضہ کر لیا ۔ خواتین بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے ایک بھائی شدید زخمی ۔ تھانہ پاہڑیانوالی پولیس کی ملزمان کی پشت پناہی ۔

ارزانی کے امتیاز احمد منشی کمھار نے اپنے تین مرلہ مکان میں ایک کمرے کی ازسرنو تعمیر شروع کی۔جب دیواریں چھت تک پہنچیں تو گاوں کے بااثر زمیندار ماسٹر غلام عباس وغیرہ نے ایک دیوار گرا دی ۔ امتیاز نے تھانہ پاہڑیانوالی میں داد رسی کےلیے درخواست دی ۔پولیس اسے مسلسل ٹرخاتی رہی اور ملزمان گرفتار نہ کیے ۔جس سے ان کا حوصلہ بڑھ گیا اور انہوں نے گزشتہ رات 12 بجے اسلحے اور ڈنڈوں لاٹھیوں سے مسلح ہو کر امتیاز کے گھر پر حملہ کر کے سارا مکان گرا دیا اور سامان اٹھا کر سڑک پر پھینک دیا۔
اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر کے امتیاز کے بھائی کو شدید زخمی کر دیا ۔جسے ڈی ایچ کیو ریفر کر دیا گیا ہے ۔

امتیاز کل شام مجھے ملا تھا اور سابقہ وقوعہ تفصیل سے بتایا تھا اور میں نے ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی کو بھی اس درخواست کی یاد دھانی کروائی اور انہوں نے سوموار کو انکوائری کا وعدہ کیا ۔ صرف مظلوم کی داد رسی نہ ہونے سے یہ دوسرا وقوعہ پیش آیا ہے ۔ مظلوم امتیاز نے درخواست کے ساتھ پر بھی لگائے ۔لیکن وہ اڑ نہ سکی ۔

ڈی پی او صاحب۔۔ اس مظلوم کی داد رسی کر دیں ۔جسکا تین مرلے کا مکان بھی بااثر زمیندار کو برداشت نہیں ۔
(بشکریہ رپورٹ ظہیربابراسدصدرپریس کلب پاہڑیانوالی)
رپورٹ:عدیل خان چوہدری کرائم رپورٹر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں