39

مجلس فکر و فن پاکستان اور محکمہ بہبود آبادی کے اشتراک سے مشاعرہ میونسپل کمیٹی ہال منڈی بہاﺅالدین میں منعقد ہوا

منڈی بہاﺅالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 22 اگست 2019 ) مجلس فکر و فن پاکستان اور محکمہ بہبود آبادی کے اشتراک سے مشاعرہ میونسپل کمیٹی ہال منڈی بہاﺅالدین میں منعقد ہوا، جس کی صدارت عرفان صادق (لاہور) نے کی،

نظامت کے فرائض صدر مجلس فکرو فن پاکستان محمد ادریس قریشی نے سرانجام دئےے، جان کاشمیری (گوجرانوالہ) ، ابوالحسن مدنی (ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفئیرآفیسر)، عتیق الرحمن (تحصیل پاپولیشن آفیسر ) نے خصوصی شرکت کی اور بطور مہمانان خصوصی صفی الدین صفی (چکوال)، شاہ دل شمس (حافظ آباد )اور مہمان اعزاز میں ثمینہ گل (سرگودھا)، رخسانہ نازی ، زہرا بتول زہرا ( راولپنڈی )، ناطق جعفری(چکوال)، عرفان خانی (کلر کہار)، لطیف ساجد (حافظ آباد )، امجد معراج (پھلروان ) نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا ،

مقامی شعراءمیں آسیہ بتول ، آفتاب بابر ہاشمی ، مختار احمد مختار ، محسن ادیب اللہ و دیگر نے اپنا کلام پیش کیا، میزبان مجلس فکر و فن پاکستان کے عہدیداران محمد شفیق انصاری جنرل سیکرٹری ، شہزاد احمد قیاس نائب صدر ، مرزاراشد محمود ایڈوائزر تھے، مشاعرہ میں شہر یوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تمام شعرا ءنے مشاعرہ کے بہترین انتظامات کو سراہا۔

اس موقع پر ضلعی آفیسر بہبود آبادی ابوالحسن مدنی نے کہا فنون لطیفہ کے پروگرم کی مدد سے بڑھتی ہوئی اآبادی کی روک تھام کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے. انہوں نے بتایا بچوں کے درمیان مناسب وقفہ بہت ضروری ہے اس سے نا صرف ماں اور بچے کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ گھر میں آرام اور سکون میسر آتا ہے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ بچوں کے درمیان وقفہ اسلام کے منافی ہے۔

آخر میں انہوں نے تمام شعراءسے درخواست کی کہ ہر فورم پر اپنے کلام سے بچوں کے درمیان وقفہ کی اہمیت کو ضرور اجاگر کریں۔محکمہ بہبود آبادی آئندہ بھی ایسی ادبی تقاریب کے انعقاد میں تعاون جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں