182

منظور آباد: سابقہ خاوند کے 2بچے ساتھ رکھنے کے تنازعہ پر خاوند نے تیزدھار آلہ سے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی. ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاوالدین: سابقہ خاوند کے 2بچے ساتھ رکھنے کے تنازعہ پر خاوند کا بیوی پر بدترین تشدد،تیزدھار آلہ سے قتل کرکے خاوند نے خودکشی کرلی۔پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔

منڈی بہاوالدین کے علاقہ منظورآباد میں گھریلو تنازعہ پر خاوند نے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا اور گلے میں پھندہ ڈال خودکشی کرلی۔ منظور آباد کے عابد نے پانچ ماہ قبل دوبچوں کی ماں سے پسند کی شادی کی تھی۔

مقتولہ کی بہن کا کہنا ہے کہ سابقہ خاوند کے دوبچے ساتھ رکھنے پر اکثر گھر میں جھگڑا رہتاتھا۔ صبح دونوں بچوں کے سکول جانے کے بعد خاوند نے بیوی کو بدترین تشددکا نشانہ بناناشروع کردیا۔ خاوند نے تیزدھار آلہ سے بیوی کو قتل کرنے کے بعد گھر میں لگے کنڈے سے لٹک کر خود کشی کر لی.

اہل علاقہ کا کہناہے کہ چیخ وپکار پر اہل محلہ جمع ہوگئے اور 15پر کال کردی۔ پولیس کے پہنچنے سے قبل دونوں جاں بحق ہوچکے تھے۔پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں