85

تیزرفتار مزدا بس نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا. ہسپتال جاتے ہوٸے نوجوان جاں بحق. ڈراٸیور فرار

ملک وال(نامہ نگار) تیزرفتار مزدابس نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا ہسپتال جاتے ہوٸے نوجوان جاں بحق ڈراٸیور فرار

تفصیلات کیمطابق نواحی موضع کوٹہڑہ کا رہائشی 17 سالہ تنویر احمد موٹرسائیکل پر کسی کام کے سلسلہ میں جونہی گاٶں سے نکل کر منڈی روڈ پر پر آیا تو منڈی بہاءالدین سے ملکوال آنے والی تیزرفتار مزدا بس نے اسے کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا

اسے سرگودھا ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی جاں بحق ہو گیا ڈراٸیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ ملکوال نے تفتیش شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں