50

عوامی شکایات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے اولڈ کچہری روڈ کی گرین بیلٹ میں لگے ساٸن بورڈ ہٹوا دیے. یہ ساٸن بورڈ آٸے روز حادثات کا موجب بن رہے تھے

ملک وال ( نامہ نگار ) عوامی شکایات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بشیر احمد تارڑ نے اولڈ کچہری روڈ کی گرین بیلٹ میں لگے ساٸن بورڈ ہٹوا دیے یہ ساٸن بورڈ آٸے روز حادثات کا موجب بن رہے تھے

تفصیلات کیمطابق پنجاب حکومت نے شہر کی خوبصورتی کیلٸے رانا چوک سے سیم نالہ چونگی تک دورویہ سڑک بناٸی جس کے درمیان گرین بیلٹ بناٸی اور تھوڑے تھوڑے فاصلہ پر ضرورت کیمطابق یو ٹرن بھی بناٸے گٸے تاہم وقت کے ساتھ دکانداروں پرٸیویٹ اداروں نے گرین بیلٹ میں ساٸن بورڈز لگا دیے.

یوٹرنز کے مقامات پر لگے ساٸن بورڈز کی وجہ سے آٸے روز حادثات ہو رہے تھے جس میں متعدد ہلاک اور شدید زخمی ہونے سے معذور ہو چکے ہیں عوامی حلقوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملکوال بشیر احمد تارڑ کو یہ خطرناک ساٸن بورڈز ہٹانے کا مطالبہ کیا جس پر ایکشن لیتے ہوٸے چیف آفیسر نے ان ساٸن بورڈز کو ہٹوا دیے جس پر عوامی حلقوں نے نے چیف آفیسر بشیر تارڑ کو خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں