110

بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد، مقدمہ درج

منڈی بہاؤالدین( ملک رئوف زبیر ) ویلڈن SHO ممتاز گل تھانہ بھاگٹ، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد، مقدمہ درج.

تفصیلات کے مطابق تھانہ بھاگٹ کے ایس ایچ او ممتاز گل ہمراہ سب انسپکٹر محمد نواز، شعیب اکرم و دیگر ملازمین نے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش زوالفقار علی عرف زلفی ولد محمد خان قوم تارڈ سکنہ پنڈی کالو کلاں کو رنگے ہاتھوں منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے.

ملزم کے قبضہ سے اڈھائی کلو سے زیادہ مقدار میں چرس، ہیروئن اور منشیات سیل کی رقم 33 ہزار روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.ایس ایچ او ممتاز گل نے بتایا کہ اس بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرنے میں پورے تھانہ کی نفری نے مل کر کام کیا،

اس کو گرفتار کرنا ایک مشکل ٹاسک تھا کیونکہ مخبر کی اطلاع تھی کہ یہ پولیس کے ساتھ مزاہمت بھی کر سکتا ہے اور اس کے محکمہ کے خلاف رٹ بھی مخبر نے اطلاع دی تھی. پولیس کسی بھی پرواہ کے بنا اپنا کام سر انجام دیتی رہے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں