53

ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا گلفام نے ضلع بھر میں مختلف ناجائز منافع خور تندور مالکان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 59،000روپے جرمانہ کر دیا

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 18 اگست 2019 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا گلفام حیدر نے ضلع بھر میں مختلف ناجائز منافع خور تندور مالکان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 59،000روپے جرمانہ کر دیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے تندور مالکان کو ہدایت کی کہ روٹی اور نان کی قیمت صرف مقرر کردہ ریٹ کے مطابق وصول کی جائے اور ناجائز منافع خور وں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے مسلسل اقدامات کررہی ہے تاکہ عوام النا س کو ناجائز منافع خوروں سے بچایا جائے۔اس موقع پر انہوں نے روٹی کا معیار اور وزن بھی چیک کیا۔ڈی او انڈسٹریز نے مزید بتایا کہ یہ کریک ڈاون اسی طرح جاری رہے گا ۔جبکہ مقرر کردہ ریٹ،معیار اوروزن کو ملحوظ خاطر رکھنے والے تندور مالکان بلا خوف اپنا کام جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں