150

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جشن آزادی کے سلسلہ میں عظیم وطن کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے منڈی بہاوالدین میں پودے لگائے گئے اور بیڈمنٹن میچ کروایا گیا

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 09 اگست 2019 ) پاکستان ہمیں اپنے پیاروں اپنی بہنوں بوڑھے بچوں جوانوں کے خون اور بے شمار قربانیوں کے بعد ملا ہے ہم اپنے عظیم وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے ساری زندگی محنت کرتے رہیں گے۔ اسی فرض کو نبھاتے ہوئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جشن آزادی کے سلسلہ میں عظیم وطن کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے پودے لگائے گئے اور بیڈمنٹن میچ کروایا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کاشف جلیل تھے ۔

انہوں نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اگر اسی طرح ملک کیلئے کام کرتے رہے تو جلد بہت آگے نکل جائینگے۔ میچ میں فرینڈ کلب اور واسو کلب کی دو ٹیموں نے حصہ لیا واسو کلب ونر رہا اور جبکہ فرینڈز کلب رنراپ رہا جیتنے والوں کو انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کاشف جلیل نے کہا کہ کھیلیں نوجوانوں میں سپورٹس مین سپرٹ کا جذبہ پیدا کرتی ہیں اور انہیں معاشرے کا ایک فعال شہری بنانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔ کھیلیں معاشرے میں رواداری بھائی چارے اور حب الوطنی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان سے نوجوانوں میں برداشت اور مل جل کر کام کرنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ کھیلیں بچوں کی کردار سازی میں نمایاں رول اد ا کرتی ہیں جو بچے صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں وہ ہمیشہ صحت مند رہتے ہیںاور بڑے ہوکر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کاشف جلیل نے کہا کہ کھیلوں سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انسانی جسم کو تندرست و توانا رکھنے بالخصوص نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے اور انہیں معاشرے کا صحت مند اور کارآمد شہری بنانے کیلئے ہمیں کھیل کے میدان آباد کرنا ہونگے اور سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا۔بعد ازاں انہوں نے سپورٹس جمنیزیم میں پلانٹ فار پاکستان کے تحت پودا بھی لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں