75

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا تحصیل پھالیہ، منڈی بہاوالدین اور ملکوال میں امام مساجد، قصابوں اور عوام الناس کو عید الاضحٰی پر قربانی کی کھالوں کو محفوظ بنانے کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے خطاب

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 09 اگست 2019 ) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ نے تحصیل منڈی بہاوالدین ،ملکوال اور پھالیہ میں امام مساجد، قصابوں اور عوام الناس کو عید الاضحٰی پر قربانی کی کھالوں کو محفوظ بنانے کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ

عید الاضحی گرمیوں میں آنے کی وجہ سے بہت زیادہ کھالیں ضائع ہو جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس جانوروں کی قربانی کے بعد کھال کو پلاسٹک کے لفافے میں ہر گز نہ ڈالیں کیونکہ ایسا کرنے سے کھال کے ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے فوری بعد کھال کے اندر کی جانب نمک لگا دیںکیونکہ بغیر نمک لگی کھال چار گھنٹے بعد ضائع ہو جاتی ہے۔ آپ کا یہ اقدام اربوں روپے کا زر مبادلہ ضائع ہونے سے بچا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلعی پولیس کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پرجامع سیکیورٹی پلان جاری

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہا کہ کھال کو دھوپ، گرمی اور بارش سے بچائیں اور نمک لگی کھال کو پھیلا کر ہوادار جگہ پر رکھیں اس سے کھال محفوظ ہو جاتی ہے ۔ سیمینار سے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضیاءاللہ گوندل اورڈاکٹر ز لائیو سٹاک نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں