153

ضلع کے فیلڈ ورکرز بہت اچھا کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں ضلع منڈی بہاﺅالدین ہیلتھ رینکنگ کے اعتبار سے تیسرے نمبر ہے۔ ڈپٹی کمشنر

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 09 اگست 2019 ) ڈینگی کے خطے کو کم نہ سمجھا جائے ،محکمہ صحت کے افسران انسداد ڈینگی کیلئے کاروائیاں تیز کریں، انسداد ڈینگی کی ان ڈور اور آﺅٹ ڈورسرگرمیاں تیز کی جائیں اور عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے تحصیل اور ضلعی لیول پر سیمینارز کا انعقاد کیا جائے ، حکومتی اقدامات کے بعد عام آدمی میں ڈینگی سے آگاہی میں کافی اضافہ ہوا ہے تاہم پھر بھی کوئی رسک نہیں لیا جاسکتا۔ عوام کے تعاون سے ڈینگی کا ہر حملہ ناکام بنانا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے ضلع کونسل ہال میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی ، ڈی ایچ اوز ڈاکٹر فضل اعوان، ڈاکٹر محمد افتخار، ڈی ڈی ایچ اوز، تینوں تحصیلوں کے ایم ایس صاحبان، ضلع بھر کی لیڈی ہیلتھ وزیٹر، لیڈی ہیلتھ ورکرز،سی ڈی سی انسپکٹرزاور انچارجز سمیت تقریباً800 افراد نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ضلع کے فیلڈ ورکرز بہت اچھا کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں ضلع منڈی بہاﺅالدین ہیلتھ رینکنگ کے اعتبار سے تیسرے نمبر ہے ۔انہوں نے تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے پر محکمہ صحت کے افسران کو مبارکباد دی اور یہ امید ظاہر کی کہ جلد ہی یہ ضلع صوبہ پنجاب میں پہلی پوزیشن پر ہو گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے فیلڈ ورکرزپوری محنت اور تندہی سے کام کریں تا کہ یہ ضلع ڈینگی سے پاک رہے۔ انہوں نے آﺅٹ ڈور ٹیموں کو اپناکام مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 10سسپیکٹ کیس ڈھونڈے جائیں اور اس کی مفصل رپورٹ بمعہ تصاویر ثبوت ہفتہ وار ڈینگی کے اجلاسوں میں پیش کی جائے۔

مہتاب وسیم نے کہا کہ مون سون بارشوں کے موسم میں ڈینگی کی افزائش کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں لہذامحکمہ صحت کے افسران اور انسداد ڈینگی ٹیمیں ان ڈور ،آوٹ ڈور سرویلنس کے کام میں مزید بہتری لائیںکیونکہ منڈی بہاﺅالدین کو ڈینگی فری بناناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات پر عمل درآمد میں کسی قسم کی لاپرواہی اور فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی اور ڈینگی لاروے کی افزائش کا باعث بننے والے متعلقہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں