126

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین محمد ناصر خان سیال نے عیدالاضحی کے موقع پر شہدائے پولیس کی فیملیز میں عیدی اور عید گفٹ تقسیم کئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین محمد ناصر خان سیال نے عیدالاضحی کے موقع پرڈی پی او آفس میں شہدائے پولیس کی فیملیز میں عیدی اور عید گفٹ تقسیم کئے،

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ شہداء کی فیملیز اپنے آپ کوتنہا نہ سمجھے منڈی بہاؤالدین پولیس ہمہ وقت ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اگر کسی بھی شہید کی فیملی کو کوئی مسئلہ ہو تو میرے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں۔قابل فخر ہیں وہ خاندان جن کے سپوتوں نے جرائم پیشہ اور وطن دشمن عناصر کے سا تھ مقابلہ کر تے ہو ئے اپنی جان وطن کا امن قا ئم رکھنے کے لیے نچھاور کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: شہدائے پولیس کی یاد میں جیل روڈ پر شمعیں روشن کی گئیں، وکلاء، سول سوسائٹی کی بھرپور شرکت، مہمان خصوصی ایم این اے حاجی امتیاز چوہدری اور ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم تھے

۔پو لیس شہداء ہما را فخر ہیں۔ امن کے قیا م کے لیے پو لیس کے افسر وں اور اہلکاروں نے جو قربانیاں دیں وہ ہما رے لیے قابل تقلید ہیں۔ شہداء کی قربانیوں کو محکمہ پولیس میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین محکمہ پولیس کے لیے فخر کا باعث ہیں اور ان کے خاندان کے بہبود کے لیے محکمہ ہر ممکن اقدا م کریگا ۔مالی ودیگر سہولیات دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا تاکہ وہ معاشرے میں خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ محکمہ پولیس ہمہ وقت آپ کے ساتھ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں