98

ملکوال: مڈھ پرگنہ میں ڈیرہ محمد کا سے نامعلوم چور محمد منشا کا ایک لاکھ مالیت کا بیل رات کی تاریکی میں چرا کر لے گئے

ملکوال کے نواحی علاقہ مڈھ پرگنہ میں ڈیرہ محمد کا سے فوجی محمد منشا کا ایک لاکھ مالیت کا بیل رات کی تاریکی میں چور چوری کر کے لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فوجی محمد منشا ولد محمد خان قوم گوندل مڈھ پرگنہ کا ایک لاکھ مالیت کا بیل جوکہ قربانی کے لیے لایا گیا تھا اسے رات کو چارا ڈال کے باندھا گیا صبح نماز کے وقت مالک نے دیکھا تو بیل غائب تھا جسے چور کھول کر لے گئے ہیں۔

مالک کی متعلقہ پولیس انتظامیہ سے اپیل ہے کہ میرا بیل تلاش کرنے میں میری مدد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں