47

عالمی برادری بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے، بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں قتل عام ہورہے ہیں. اسماعیل شاد

منڈی بہاؤالدین (ذیشان اسماعیل ) عالمی برادری بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے،بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہاہے،مقبوضہ کشمیر میں قتل عام ہورہے ہیں

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ اخبار فیڈریشن منڈی بہاؤالدین اسماعیل شاد نے کہا کے بھارت کشمیر پر ظلم ڈھا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے،عالمی برادری خاموش ہے،کشیمر پاکستان کی شہ رگ ہے،پاکستان نے ہمیشہ کشیمر کی حمایت کی،بھارت کے آج اس یکطرفہ فیصلے سے پوری دنیا میں بے چینی پیدا ہوئ،پوری دنیا میں مقبوضہ کشیمر سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جارہی ہیں،

پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے اقوام متحدہ میں آواز بلند کی، کشیمری قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،کشیمر قوم اپنے لہو سے مسلسل بے مثال قربانیوں سے دوران رقم کر رہی ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر تسلط قائم رکھنے کیلئے فوج کی تعداد بڑھادی،بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں،اقوام عالم کشمیریوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے کی بجائے بھارت کا ہاتھ روکے،اور مسلہ کشیمر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے،اسماعیل شاد 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں