53

اب تک کمیٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کی 124 شکایات پیش کی گئیں جن میں سے 109شکایات مختلف محکموں کی کاوشوں سے ازالہ کرکے رپورٹ اوورسیز پاکستانی کمیشن کو بھجوائی جاچکی ہے۔ عاطف علی وڑائچ

منڈی بہاو ¿الدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 8 اگست 2019 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا ئے گی یہ ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںڈی پی او مہر ناصر سیال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک غضنفر علی اعوان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی ، انچارج اوورسیز کمیٹی مدثر، ممبر اوورسیز کمیٹی فیصل گوندل،امتیاز احمداور دیگرز نے شرکت کی۔

قبل ازیں کمیٹی کے فوکل پرسن ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ نے اجلاس کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے متعلق شکایات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کمیٹی میں124شکایات پیش کی گئےں جن میں سے 109شکایات مختلف محکموں کی کاوشوں سے ازالہ کرکے رپورٹ اوورسیز پاکستانی کمیشن کو بھجوائی جاچکی ہے جبکہ بقیہ 15درخواستیں زیر سماعت ہیں۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ز منڈی بہاﺅالدین اور پھالیہ کو موقع پر ہی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ پینڈنگ اوورسیز پاکستانیز شکایات کو فوری طور پر حل کریں۔

بریفنگ سننے کے بعدڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے وہاں پر آئے ہوئے سائلین کی درخواستوں پر فرداََ فرداََ سماعت کرتے ہوئے موقع پر ہی مختلف محکموں کو ان کے ازالے کیلئے ہدایات جاری کیں اور فوری طور پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر ڈیی پی او منڈی بہاﺅالدین نے پولیس سے متعلق ایک سائل امتیاز احمد کی شکایت پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او گوجرہ کو فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاﺅالدین نے شرکاءاجلاس پر واضح کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی درخواستوں کو ترجیحی طور پر نمٹایا جارہا ہے اور متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔انہوں نے ہدایت کی کہ افسران کیسز کے حوالے سے مکمل تیاری کر کے اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے شکایات سے متعلق مختلف محکموں کو اوورسیز پاکستانیوں کے پرانے کیسز میرٹ پر جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی اوور سیز کمیٹی بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک موثر فورم ثابت ہوا ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نبٹایا جا رہا ہے۔پاکستان میں ان کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اس فورم کے ذرےعے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کےلئے تمام محکمے جانفشانی سے کام کریں ۔انہوں نے ضلعی محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کوئی شکایت موصول ہوتے ہی اوورسیز کمیٹی میں جواب جمع کرائیں۔جن شکایات کا ازالہ ہو جاتا ہے ان کی رپورٹ اوورسیز کمیشن کو فوری بھجوائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں