63

سیکریٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی منڈی بہاوالدین کا اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو 53 ہزار روپے جرمانہ۔ 36 ڈرائیوروں کے چالان کرکے درجنوں گاڑیاں تھانوں میں بند کروا دیا

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 7 اگست 2019 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایت پرسیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نے مختلف روٹس پر چھاپے مار کر اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو53ہزار روپے جرمانہ کیاجبکہ36ڈرائیوروں کے چالان کرکے درجنوں گاڑیاں تھانوں میں بند کروا دیں۔

سیکرٹری آر ٹی اے نے زائد وزن موقع پر گاڑیوں سے اتروا کر سختی سے وارننگ دی کہ ٹرانسپورٹ پر مقررہ وزن سے زائد ہرگز سامان لوڈ نہ کیا جائے۔انہوں نے مسافر گاڑیوں میں سی این جی /ایل پی جی سلنڈر کے استعمال پر مکمل پابندی کے حوالے سے پبلک ٹرانسپورٹس حضرات کو تنبیہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کسی بھی بس ویگن میں سی این جی /ایل پی جی سلنڈر نصب پایا گیا تو متعلقہ گاڑی کے مالک کے خلاف کاروائی کی جائیگی اور گاڑی کو سڑک پر نہیں آنے دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کے خلاف ضلع بھر میںسکواڈ تشکیل دئےے جاچکے ہیں۔ جو تمام ٹرانسپورٹ اڈوں اور روٹس پر مانیٹرنگ کرینگے اوراووچارجنگ اوورلوڈنگ کرنیوالے ٹرانسپورٹروں کے خلاف موقع پر ہی کاروائی کرینگے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں