66

کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اساتذہ اور طلبا کی ریلی، ریلی گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ملکوال سے ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن امانت علی اور اے ای او سید علی رضا کی قیادت میں نکالی گئی

ملک وال ( نامہ نگار 06 اگست 2019 ) کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اساتذہ اور طلبا کی ریلی ، ریلی گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ملکوال سے ڈی ڈی او ایجوکیشن امانت علی اور اے ای او سید علی رضا کی قیادت میں نکالی گئی،

تفصیلات کیمطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر بھارتی افواج کی ظالمانہ کاروائیوں کیخلاف اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ریلوے کالونی ملک وال میں خصوصی سیمینار منعقد ہوا جس میں اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیںکشمیر سے اظہار یکجحتی کیلئے ضلع منڈی بہاوالدین کے تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولز، کالجز میں تقاریب، ریلیوں کا انعقاد۔ تصاویر دیکھیں

بعدازاں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سکول سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امانت علی اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سید علی رضا نے کی ریلی کے شرکا نے بھارتی مظالم کیخلاف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی او ایجوکیشن امانت علی نے کہا کہ

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قرارداد پر عملدرآمد کرتے ہوئے کشمیر میں استصواب رائے کرائے تاکہ کشمیر کا فیصلہ وہاں کی عوام خود کرے انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمران او آئی سی کے پلیٹ فارم پر کشمیر کے مسلہ کو اٹھائے اور بھارت کو کشمیری مسلمانوں پر مظالم سے بزور طاقت روکیں ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کرائی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں