335

صدر بازار منڈی بہاوالدین میں چور خواتین سے پرس چھین کر فرار۔ ویڈیو CCTV کیمرہ میں محفوظ۔ ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاءالدین ,پولیس کی گرفت کمزور پڑگئی۔سٹریٹ کرائمز میں دن بدن اضافہ. خواتین زیورات اور نقدی سے محروم ہونے لگیں۔ نوجوان ملزمان پرس چھین کر گلیوں میں غائب ہوجاتے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئے ۔

منڈی بہاءالدین شہر اور گردونواح میں سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوگیاہے۔ نوجوان ملزمان خواتین سے پرس چھین کر فرار ہوجاتے ہیں۔پولیس کا موثر گشت نہ ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر دیدہ دلیری سے واردات کر کے خواتین کو لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی سے محروم کردیتے ہیں۔

صدر بازار سے ملحقہ گلی میں۔لگے سی سی ٹی وی کیمرہ کے فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کیسے سرعام واردات کرکے فرارہوجاتے ہیں۔ شہر میں آئے روز وارداتوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل رہاہے۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلٰی سے مطالبہ کیا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں