144

منڈی بہاؤالدین کےموضع جوکالیاں بارہ روزہ قبل چناب گرلز کالج ایڈمن خادم حسین کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی زینب کے حق میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد کا شدید احتجاج. ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاؤالدین (کرائم رپورٹر) منڈی بہاؤالدین کےموضع جوکالیاں بارہ روزہ قبل چناب گرلز کالج ایڈمن خادم حسین کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی زینب کے حق میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد کا شدید احتجاج ۔ انصاف نہ ملنے پر متاثرہ طالبہ زینب نے خود سوزی کی دھمکی دے دی ۔

پھالیہ کے نواحی قصبہ جوکالیاں میں نیو چناب کالج کے ایڈمن خادم حسین کے ہاتھوں حالت روزہ میں زیادتی کا نشانہ بننے والی زینب کے حق میں اہل دیہہ کے بچوں سمیت مرد و خواتین نے مین بازار لاری اڈہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے ۔

متاثرہ لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر خود سوزی کی دھمکی دے دی ۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر حکومت نے نیو چناب کالج و سکول کو ہمیشہ کیلئے بند نہ کیا تو اہل دیہہ اس کے خلاف خود اقدام کرتے ھوئے کالج کو آگ لگا دیں گے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ خادم حسین نامی جنسی دردندہ ھے جس نے اس سے قبل بھی درجنوں کمسن طالبات کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا کر اپنے اثرو رسوخ اور بھاری رشوت کے عوض قانون کی گرفت سے بچ نکلتا ھے اور متاثرہ طالبات اور ان کے والدین رسوائی کے خوف سے خاموش ہو جاتے تھے ۔ مظاہرین نے کالج انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور حکومت سے کالج کو فوری بند کرنے اور درندہ صفعت ایڈمن کی پھانسی اس گھناونی سازش میں ملوث دیگر سٹاف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ /

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

منڈی بہاؤالدین کےموضع جوکالیاں بارہ روزہ قبل چناب گرلز کالج ایڈمن خادم حسین کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی زینب کے حق میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد کا شدید احتجاج. ویڈیو دیکھیں” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں