63

کسی بھی ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل رکھیں، ریسکیو 1122، ڈی ڈی ایم اے، محکمہ ایریگیشن، ڈرینج اور میونسپل کمیٹیاں اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ رہیں۔ ڈپٹی کمشنر

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 18 جولائی 2019 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل رکھیں ، ریسکیو 1122، ڈی ڈی ایم اے،محکمہ ایریگیشن، ڈرینج اور میونسپل کمیٹیاں اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ رہیں، محکمہ ایریگیشن، ڈرینج اور میونسپل کمیٹیاںبرساتی اور سیم نالوں کی صفائی کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنائیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میںممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کاشف جلیل، کاشف منیر، نعمان فاروق، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ممتاز بیگ، ڈی ڈی ایم اے راجہ افتخار ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122عمران خان سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں محکمہ صحت، سول ڈیفنس کے سربراہوں نے شرکت کی۔

اجلاس کو ملٹی میڈیا کی مدد سے موسم برسات میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اورتیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ امام مساجد،نمبرداروں،یونین کونسل سیکرٹریزاور تمام ٹریکٹر ٹرالی آپریٹرز کے رابطہ نمبرزلے لئے گئے ہیں اور فلڈ کنٹرول روم قائم کر دئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین: امتیاز احمد چوہدری اور ڈپٹی کمشنر کے زیر نگرانی موسم برسات میں ممکنہ سیلاب سے بچائو کیلئے ریسکیو 1122 کا جوکالیاں کے مقام پر عملی مشقوں کا انعقاد

اجلاس کو مذید بتایا گیا کہ موسم برسات میں بارشوں اور سیلاب کے حوالے سے پلان ترتیب دے کر متعلقہ محکموں سے ضروری مشینری کے فنکشنل ہونے کے سرٹیفکیٹ لے لئے گئے ہیں ۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے جلد اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران کے ساتھ وزٹ کر کے مشینری کے چالو حالت میں ہونے، اربن ڈرینج اور نالوں کی صفائی اور بندوں کا خود معائنہ کرنے کا کہا۔ انہوں نے ڈی ڈی ایم سی کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر دریاﺅں کی اپ اینڈ ڈاﺅن سٹریم کی صورتحال شیئر کریں ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل رکھیںاورکشتیوں، لائف جیکٹس اور دیگر ضروری سامان کو مکمل چالو حالت میں رکھا جائے۔انہوں نے ہیلتھ اورلائیو سٹاک کے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ادویات کا وافر سٹاک موجود ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ تمام آفیسرز کے رابطہ نمبر متعلقہ محکموں کے پاس ہونے چاہیئں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ قدرتی آفات روکنے پر انسان کے بس میں نہیں لیکن پیشگی اور موثرتیاریاںکر کے بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران سب سے اہم کردار ریسکیو اور ریلیف کا ہوتا ہے جس کیلئے ریسکیو 1122، ڈی ڈی ایم اے سمیت دیگر تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں اس کیلئے تمام محکموں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہو گا۔۔

انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ موسم برسات کے دوران ممکنہ سیلاب سے بچنے کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کی جان و مال کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگااور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں