67

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین کی زیر قیادت اہم میٹنگ کا انعقاد۔ ضلع بھر کی ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ پیش

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 17 جولائی 2019 ) ڈپٹی کمشنرمنڈی بہاﺅالدین مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں سرکاری محکموں نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عوام کی شکایات کیلئے بنائے گئے پاکستان سٹیزن پورٹل سے موصول ہونے والی اب تک 2،581شکایات کا ازالہ کر دیا ہے، ضلعی افسران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ان کی شکایات کا ازالہ جلد یقینی بنائیں، صاف اور سرسبز پاکستان مہم کے تحت ضلع بھر میں صفائی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے ،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں پاکستان سٹیزن پورٹل، انسداد تجاوزات،کلین اینڈ گرین پنجاب، اوور چارجنگ، ڈینجرس بلڈنگ اور سرکاری واجبات کی وصولی اور پینڈنگ کورٹ کیسز کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان، سی ای اوز، ڈی اوز کے علاوہ تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلا س کو ملٹی میڈیا کے ذریعے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عوام کی شکایات کیلئے بنائے گئے پاکستان سٹیزن پورٹل سے موصول ہونے والی 2،794شکایات میں سے اب تک 2،581شکایات کا ازالہ کر دیا ہے جبکہ 145نئی رجسٹرڈ شکایات ہیں اور 73ان پراگریس شکایات ہیں جن کا ازالہ جلد ہی کر دیا جائے گا۔ اسی طرح چیف سیکرٹری کی طرف سے موصول ہونے والی 101شکایات میں سے 60شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے اور 41شکایات ہی مرحلہ وارجلد حل کر لی جائیں گی۔

چیف سیکرٹری ٹاسک مینجمنٹ سیل میں 3شکایات درج ہوئیں جو کہ تینوں حل کر لی گئی ہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ای پورٹل کا مقصد شہریوں کے مسائل کا بر وقت ازالہ ہے ضلعی افسران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ان کی شکایات کا جلد سے جلد ازالہ یقینی بنائیں اور شکایات کے حوالے سے مقررہ معیاد میں ایکشن لے کر پورٹل پر اپ ڈیٹ کریں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ماہ جولائی میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز صاحبان اور پرائس مجسٹریٹس نے پٹرول پمپوں اور مارکیٹوں کے 7،388دورے کر کے 561خلاف ورزیوںپرلوگوں کو13لاکھ 27ہزار100روپیہ جرمانہ کیا ہے جبکہ 7ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئی ہیں اور 8لوگوں کو جیل بھجوایا گیا ہے۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی کو بھی من مانی قیمتیں وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی او انڈسٹریز، ڈی او ماحولیات اور ڈی او سول ڈیفنس اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ مل کر تحصیلوں میں ہفتے میں3 دورے کریں ۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان مارکیٹوں اور سبزی منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کی نگرانی کیلئے اورقیمتوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کرائیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ تجاوزات کا بلا امتیاز خاتمہ شہری مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ا سسٹنٹ کمشنرز صاحبان باقی ماندہ سرکاری اراضی کی واہگزاری جلد مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ صاف اور سرسبز پاکستان مہم کے تحت ضلع بھر میں صفائی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔

انہوں نے پلازوں میں سیفٹی آلات اور گزرگاہیں مکمل نہ ہونے اور خطرناک عمارتوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام خطرناک عمارتوںکا سروے جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے پینڈنگ کورٹ کیسز جلد سے جلد حل کر نے اور تاوان ریکوری، بلاک کھیوٹ، میوٹیشن ایشو اور مسنگ میوٹیشن کو 2ہفتوں میں حل کر نے کی بھی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدیات کے مطابق عوام کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین کی زیر قیادت اہم میٹنگ کا انعقاد۔ ضلع بھر کی ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ پیش” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں