49

محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس پروگرام کی تقریب تقسیم انعامات 2018-19 جمنیزیم میں منعقد ہوئے

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 17 جولائی 2019 ) محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس پروگرام کی تقریب تقسیم انعامات 2018-19 جمنیزیم میں منعقد ہوئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق تھے جبکہ دیگر مہمامان گرامی میں اسسٹنٹ کمشنر کاشف جلیل اور دیگر تھے۔ محکمہ سپورٹس کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد گجر نے اہتمام کیا ۔سپورٹس پروگرام میں ہاکی، فٹ بال ، کرکٹ، بیڈمنٹن،اتھلیٹکس، ریسلنگ،ٹیبل ٹینس، والی بال، کبڈی ،بوائز اور گرلز کروائے گئے اور جیتنے والوںکو انعامات دئےے گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر کاشف جلیل، اسسٹنٹ عاطف منیر اور چوہدری عزیز احمد گجر کنونئیر سپورٹس اور دیگر سپورٹس کو شیلڈز دی گئیں جبکہ والی بال کی ٹیم کی انچارج مس عزیز فاطمہ اور کرکٹ کی ٹرافی رضوان علی اور نعیم کوچ فٹبال کو ٹرافیاں دی گئی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہا کہ کھیلیں نوجوانوں میں سپورٹس مین سپرٹ کا جذبہ پیدا کرتی ہیں اور انہیں معاشرے کا ایک فعال شہری بنانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔ کھیلیں معاشرے میں رواداری بھائی چارے اور حب الوطنی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان سے نوجوانوں میں برداشت اور مل جل کر کام کرنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ کھیلیں بچوں کی کردار سازی میں نمایاں رول اد ا کرتی ہیں جو بچے صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں وہ ہمیشہ صحت مند رہتے ہیںاور بڑے ہوکر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کاشف جلیل نے کہا کہ کھیلوں سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انسانی جسم کو تندرست و توانا رکھنے بالخصوص نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے اور انہیں معاشرے کا صحت مند اور کارآمد شہری بنانے کیلئے ہمیں کھیل کے میدان آباد کرنا ہونگے اور سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں