67

جناح سیکنڈری سکول رکن کا اعزاز،میٹرک گوجرانوالہ بورڈ کے امتحانات میں تین طالبات نے نمایاں نمبروں سے علاقہ بھر میں شاندار کامیابی حاصل کی

منڈی بہاؤالدین(بیورورپورٹ) جناح سیکنڈری سکول رکن کا اعزاز،میٹرک گوجرانوالہ بورڈ کے امتحانات میں تین طالبات نے نمایاں نمبروں سے علاقہ بھر میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

ڈائریکٹر سکول چوہدری امتیاز احمد گوندل حسنانہ نے میڈیا کو بتایا کہ جناح سیکنڈری سکول کی طالبہ کنزیٰ سجادنے 1046نمبرزکے ساتھ فرسٹ پوزیشن،حاجرہ شمشیرنے 1009 نمبرز لیکر سیکنڈ اور آسیہ بتول نے 1003نمبرزکے ساتھ تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین کے طالبعلموں کا اعزاز۔ میٹرک کے سالانہ نتائج میں گوجرانہ ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اساتذہ اور والدین کا نام روشن کر دیا

سکول کے شاندار رزلٹ پر معروف بزنس مین حاجی شیراز گھمن اور ممتاز سیاسی رہنما حاجی ظہور احمد گوندل نے ڈائریکٹر چوہدری امتیاز گوندل کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔چوہدری امتیاز احمد گوندل حسنانہ کے مطابق سکول کا شاندار رزلٹ اساتذہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔انکا سٹاف اعلیٰ تعلیم یافتہ اور انتہائی پروفیشنل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں