150

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین نے اشیائے خوردونوش، گوشت، اور اینٹوں کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں۔ تفصیلات دیکھیں

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 16 جولائی 2019 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ تاجر حضرات اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریںکسی کوبھی من مانی قیمتیں وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اورپرائس مجسٹریٹ صاحبان مارکیٹوں اور منڈیوں میں پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیاءخوردونوش کی نیلامی کی نگرانی کریںاورقیمتوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں۔

اس امر کا فیصلہ آج یہاں ڈی سی آفس سے جاری ہونے والی ایک نوٹیفکیشن میں کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اشیائے خوردونوش کی مندرجہ ذیل قیمتیں مقرر کی گئیں ہیں۔ جن میں آٹا (20کلو گرام بیگ) 760روپے، باسمتی سپر کرنل نیا 127روپے فی کلو، دال چناموٹی 108روپے، دال چنا باریک 105روپے، دال مسور موٹی 90روپے ،دال مسور باریک 104، دال ماش دھلی 165روپے، دال ماش دھلی ہوئی( چمن)180، دال مونگ دھلی 145روپے فی کلو، دال مونگ چھلکا150، سفید چنا 110روپے، سرخ مرچ 300روپے فی کلو، کالے چنے چھوٹے 102روپے، چینی سفید 70روپے فی کلو گرام پر دستیاب ہونگے۔

جبکہ مٹن 750روپے فی کلو، بیف 350فی کلو، دودھ 75روپے لیٹر، دھی 80روپے کلو دستیاب ہونگے، تندوری روٹی 100گرام 6روپے فی عدد، نان 120 گرام 8 روپے فی عدد پر دستیاب ہونگے جبکہ انڈے، زندہ چکن و گوشت، گھی اور سبزیوں، پھلوں کے ریٹس مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر طے کریگی۔

اسی طرح فی ہزار اینٹ اول 9 “X4.5X3 کوئلے سے پکی ہوئی کرائے سمیت 7000روپے جبکہ فی ہزار اینٹ دوم 9 “X4.5X3 کوئلے سے پکی ہوئی کرائے سمیت 5،500روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے ،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومتی ہدایت کو سنجیدگی سے لے کر اس پر سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔

انہوں نے مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایت کی کہ کسی غریب دکاندار کو ناجائز تنگ نہ کیا جائے بلکہ صریحاََ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں کا معائنہ کرنے سے قبل بڑے اسٹور وں کا معائنہ کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں