98

کلاسیفائیڈ فزیشن ڈاکٹر احسن رضا کی زیر نگرانی ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال منڈی بہاوالدین کے سامنے فری 2 روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 16 جولائی 2019 ) ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں،جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری کائنات کو بچایا۔ کلاسیفائیڈ فزیشن ڈاکٹر احسن رضا کی زیر نگرانی فری02روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ قلب ،جگر،معدہ،شوگر،بلڈ پریشر،جوڑوں کا درد،سردرد،فالج،مرگی، ٹی بی، دمہ ،گلٹیوں کا بننا اور گلے غدود کے مسائل کے امراض کی تشخص کے علاوہ مفت ادویات بھی دی جائیں گی۔

ڈاکٹر احسن رضا نے بتایا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاﺅالدین کے سامنے علی بوسال پلازہ، ڈاکٹر کلینک پر مورخہ17،18جولائی بروز بدھ ،جمعرات کو فری 02 روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مریضوں کو فری میڈیسن کے علاوہ مفت ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔

کیمپ میں مفت طبی معائنہ، شوگر ودل کے امراض کی تشخیص، کولیسٹرول، بلڈ گروپ، بلڈ پریشر کے علاوہ دیگرز سہولیات کے علاوہ کولیسٹرول شوگر میڈیسن مفت مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد عوام الناس کی صحت کیلئے طبی سہولیات کے ساتھ مفت ادویات کی فراہمی اور صحت کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں