99

محمد اشرف گوندل بیوروچیف روزنامہ دعوت عمل کی والدہ محترمہ مرحومہ کی نماز جنازہ کندھانوالہ قبرستان میں ادا

منڈی بہاؤالدین ( چیئرمین میڈیا گروپ ) محمد اشرف گوندل بیوروچیف روزنامہ دعوت عمل سرگودھا کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

انکی نماز جنازہ کندھانوالہ مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی آف مانگٹ شریف نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں چوہدری طارق محمود ساہی سابق ایم پی اے،آصف بشیر بھاگٹ سابق ایم پی اے،چوہدری محمد نذیر بوسال، عزت رسول، احتشام فراز مانگٹ، میاں ظہیرالدین بابر،ڈاکٹر ضیا ء اللہ صدیقی،انار وقار گوندل، امجدحسین چشتی،طلعت محمود، ڈاکٹر مظاہر زیدی،عثمان علی رانجھا، انسپکٹر پرویز گوندل انچارج ٹریفک پولیس،سب انسپکٹر نذیر تارڑانچارج لائسنسنگ برانچ،

رانا محمد عارف ٹیچر رہنماء، ریونیو افسران لئیق الرحمن،امتیاز ساہی،ضیا ء الرحمن رانجھا،جہانگیر انصاری،ماجد علی ورک اور خرم شہزاد جرنلسٹ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء،ڈاکٹرز،ریونیو افسران،میڈیا پرسنز،عہدیداران و اراکین پریس کلب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مرحومہ کا ختم قل کل بروز اتوار صبح 11بجے جامع مسجد کندھانوالہ میں پڑھا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں