36

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین میں پرچی فیس کی وصولی میں من مانیاں جاری، موٹر سائیکل کی پارکنگ پہ 20 روپے کی وصولی

منڈی بہاؤالدین ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پرچی فیس کی وصولی میں من مانیاں جاری، موٹر سائیکل 20روپے کی وصولی ، شیڈول کے مطالبہ پر عملہ بدتمیزی پہ اتر آتا ہے ، پرچی پر شکایت کی صورت میں رابطہ نمبر کی عدم اشاعت عوام کے ساتھ مذاق ہے ،شہری حلقوں کی طرف سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں پرچی وصولی کے ٹھیکیدار نے شیڈول سے زائد پرچی کی وصولی شروع کردی اور موٹرسائیکل 20روپے اور کار 30روپے پرچی وصول کئے جانے لگے ، اگر کوئی شخص سرکاری شیڈول کا حوالہ مانگنے کی کوشش کرے تو وہاں پر موجود عملہ بدتمیز اور ہٹ دھرمی پہ اتر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین کے مختلف شعبوں کی ترقی کیلئے منظوری دے دی۔ اسٹریچرز آپریٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو تنخواہیں بھی دی جائیں گی

دلچسپ امر یہ ہے کہ پرچی پر درج ہے کہ شکایت کی صورت میں اس نمبر پر رابطہ کریں اور نمبر درج نہ ہے ، منڈی بہاؤالدین ضلع کے عوامی حلقوں نے ڈی سی اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاؤالدین سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں