35

ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام پاکستان رینجرز ایکڈمی منڈی بہاوالدین کے افسران اور نوجواں کو 1 روزہ ترنیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 11 جولائی 2019 ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجئینر عمران خان کی ہدایت پر پاکستان رینجرز اکیڈمی میں افسروں اور جوانوں کےلئے منعقدہ 1روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ریسکیو سیفٹی انسڑکٹرز نے کہا ہے کہ رینجرز جوان دُور دراز جنگلات ، پہاڑوں ، صحراﺅں اور باڈروں پر حالت جنگ میں ملک و قوم کی خدمت پر تعینات ہوتے ہیں اوراس دوران مختلف حادثات کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں

لہٰذا ایسے حالات میں ریسکیو 1122کی انسانی جانوں کو بچانے کی مہارتوں پر مشتمل تربیت سے رینجرز اہلکاران و افسران اپنے ساتھی جوانوں کی زندگیاں بچانے میں بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔۔اس تربیت میں ریسکیو 1122کا تعارف، خون کو روکنے کے طریقے ، حادثات وسانحات کی صورت میں ذمہ داریاں، دل اور پھیپھڑوں کو مصنوعی طریقہ سے بحال کرنے کے طریقے سکھائے گئے۔

اس تربیت میں عصمت جاویداور افضال منہاس نے بطور کمیونٹی سیفٹی انسٹرکٹرز فرائض سرانجام دیے۔ اس موقع پررینجرز کے افسران نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہتے ہوئے کمیونٹی سیفٹی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں