44

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین کے مختلف شعبوں کی ترقی کیلئے منظوری دے دی۔ اسٹریچرز آپریٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو تنخواہیں بھی دی جائیں گی

منڈی بہاﺅ الدین ( ایم بی ڈین نیوز 11 جولائی 2019 ) ڈپٹی کمشنر منڈی بہاﺅالدین مہتاب وسیم اظہر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منعقد ہوا۔جہاں مختلف شعبوں کی ترقی کیلئے منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹریچرز آپریٹرز اور اور ڈیٹا اینٹری آپریٹرز کو تنخواہیں بھی دی جائیں گی۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی، ایم ایس ڈی ایچ کیو اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کو ضلع کے باقی سرکاری ہسپتالوں کےلئے رول ماڈل ہونا چاہیئے۔ کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ مریضوں کےلئے ادویات کی دستیابی اور لیبارٹری ٹیسٹ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں متعدد اقدامات اور تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بروقت علاج نا ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال منڈی بہاوالدین میں خاتون نے اسپتال کے احاطہ میں بچی کو جنم دے دیا۔ ویڈیو دیکھیں

بعد ازاں مہتاب وسیم اظہر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرکے طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین کی شکایات سنیں اور انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ، وارڈز میں صفائی انتظامات اور دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ہسپتالوں میں عدم سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ بھی کیا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے۔ کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔صحت عامہ کی سہولتوں میں کئی گنا اضافے کے بعد سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا اعتماد بڑھا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ صحت عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور دلچسپی لیتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کا کامیاب بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین کے مختلف شعبوں کی ترقی کیلئے منظوری دے دی۔ اسٹریچرز آپریٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو تنخواہیں بھی دی جائیں گی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں